لاہور(جنرل رپورٹر) سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کپٹن (ر) محمد محمود کی زیرنگرانی چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور میں سی ای اوز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ کے تمام افسران سمیت ٹیچرز یونین کے نمائندگان اور پنجاب کے تمام چھتیس اضلا ع کے سی ای اوز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں جاری اصلاحاتی ایجنڈ ے پر عمل در آمد ، انسداد ڈینگی مہم ، نجی سکولوں میں فیسوں سے متعلق معاملات ، سکولوں کی تعمیر اور بحالی ، انصاف سکول پروگرام اور اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔