کراچی (سٹاف رپورٹر)چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک پاوررواں مالی سال میں کے الیکٹرک کا کنٹرول سنبھال لے گی۔اطلاعات کے مطابق توقع ہے کہ رواں مالی سال 2019 کی دوسری ششماہی میں چین کی ریاستی کمپنی شنگھائی الیکٹرک پاورکے الیکٹرک کا کنٹرول سنبھال لے گی۔ کے الیکٹرک کے موجودہ دبئی بیسڈ مالکان کی کمپنی ابراج کیپٹل مالی بحران کا شکار ہے ،دونوں کمپنیوں کے مابین اکتوبر2016 میں 1.77 ارب ڈالرکا معاہدہ ہوا تھا جبکہ شنگھائی پاورنے کنٹرول کیلئے شرط عائد کی تھی کہ بجلی کے نرخ میں2.15 روپے سے 3.63 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا جائے جسے حکومت نے منظورکرلیا ہے ۔