برلن( ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے چوہوں کو نہایت زندہ دل جانور قرار دیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق چوہے انسانوں کے ساتھ بھی کھیلنا پسند کرتے ہیں جبکہ بچوں کی طرح چھپن چھپائی (ہائیڈ اینڈ سیک) ان کا بھی پسندیدہ کھیل ہے ۔ جرمنی کے سائنس دانوں کے ایک گروپ نے چوہوں کی زندہ دلی کا عملی مظاہرہ دیکھنے کے لیے کئی ہفتے ان کے ساتھ بند کمرے میں گزارے ۔ اس کمرے میں مختلف اجناس کے دانے بھی وافر مقدار میں رکھے گئے تھے ۔سائنس دانوں کے اس گروپ میں دماغی امراض کے ماہرین بھی شامل تھے ۔تحقیق کے دوران کمرے میں چوہوں کو ایک دوسرے کے تعاقب میں ادھر ادھر بھگتا ہوا، دیکھنے اور چھپنے کیلئے کچھ خالی ڈبوں سمیت اسی طرح کی دیگر چیزیں رکھی گئی تھیں۔تحقیق کے دوران حیرت انگیز طور پر چوہوں نے انسانوں کو اپنے قریب دیکھ کر ڈرنے کے بجائے ان کے ساتھ کھیلنا پسند کیا۔جب سائنس دانوں نے چوہوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ ڈرنے کے بجائے ان کے ساتھ کھیلتے رہے اور ان کے قریب اِدھر ادھر چھلانگیں لگاتے رہے ۔