ملتان(خبر نگار) چوتھی تھل جیپ ریلی کا آغاز آج سے ہو گا، ڈرائیورز کی جانب سے آن لائن رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ روٹ مارکنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔تفصیل کے مطابق چوتھی چولستان جیپ ریلی کا آغاز آج ہو گا۔ گزشتہ روز سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جیپ ریلی میں شریک ہونیوالی گاڑیاں کیول کارڈ کے ذریعے صحرائے تھل میں بنائے گئے روٹ کا وزٹ کریں گی، جس کے بعد رات کو غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں کلچرل میوزیکل نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہ ،جس میں ڈرائیورز اور شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ جیپ ریلی کے پہلے دن گاڑیوں کی ٹیگنگ، ڈرائیورز کے میڈیکل چیک اپ اور کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہوں گے جبکہ دوپہر کے اوقات میں ڈیرہ غازی خان میں میراتھن ریس ہو گی، جس کے بعد رات کے اوقات میں لیہ میں میوزیکل نائٹ اور شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ جیپ ریلی کے آخری روز 17 نومبر کر موڈیفائیڈ گاڑیوں کی ریسز ہوں گی۔