لاہور(نامہ نگار )انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی لاہور کے صدر چوہدری اعجاز اور جنرل سیکرٹری حاجی بلال چوہدری نے کہا ہے کہ سبزی منڈی بادامی باغ کے ترقیاتی کاموں کیلئے پنجاب حکومت فنڈز جاری کرے ۔ گزشتہ روز اپنے مشترکہ بیان میں چوہدری اعجاز نے کہا کہ ہماری کمشنر لاہور آصف بلال لودھی اور ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید سے گزارش ہے کہ ہماری سبزی منڈی کے ترقیاتی کاموں کیلئے پنجاب حکومت سے فنڈز جاری کروائیں۔ تاکہ مذکورہ منڈی کے ڈرین سسٹم اور پیچ ورک کے کام کو مکمل کروایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منڈی کا ڈرین سسٹم سالہا سال سے خراب پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے مون سون کی بارشوں میں منڈی دریا کا منظرپیش کرتی ہے جس کی وجہ سے کاروباری افراد سمیت خریداری کیلئے آنے والے گاہکوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ہماری ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ ہماری سبز منڈی بادمی باغ لاہور کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے ۔