ابوجا( ویب ڈیسک) نائیجیریا میں لوگوں نے ایک چور کو پکڑ کر عجیب سزا دی۔ چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والے شخص کو لوگوں نے بہت ساری مرچیں دیں اور پینے کے لئے گرم پانی دیا۔ سزا کے طور پر مرچیں کھاتے وقت چور کے چہرے کے تاثرات ایسے جیسے اُسے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہو تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا اس طرح لوگوں کا قصوروار شخص کو سزا دینا صحیح ہے یا غلط؟ کئی صارفین نے سزا کوبالکل جائز قرار دیا جبکہ متعدد صارفین نے سزا دینے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔