پیرس( ویب ڈیسک) فرانس کے 25 سالہ چور نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور معاوضے پر دکھایا جانے والا ٹی وی چینل مفت میں دیکھنے کیلئے خود کو گرفتار کرا دیا کیونکہ جیل میں قیدیوں کو یہی چینل مفت میں دیکھنے کی سہولت میسر ہے ۔فرانسیسی شہر تولوس کے نواحی علاقے میں ایک نوجوان چور نے مختلف جگہوں پر وارداتیں کیں اور جان بوجھ کر ایسے سراغ چھوڑے جن کے ذریعے اسے آسانی کیساتھ گرفتار کیا جاسکتا تھا۔ چند ہی دنوں میں پولیس نے اس چور کوگرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ۔چور کے وکیل نے بتایا کہ اس نے جان بوجھ کر خود کو گرفتار کرایا ہے کیونکہ وہ فرانس کا مشہور چینل مفت میں دیکھنا چاہتا تھا۔