واشنگٹن( ویب ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن میں چوری کی انوکھی واردات پیش آئی جہاں چور درختوں سے 7ہزار پونڈ سیب لے اُڑے ۔دُنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات بے حد عام ہیں لیکن امریکہ میں چوری کی انوکھی واردات نے سب کو حیران کردیا ہے ۔ یہ واقعہ امریکی ریاست مشی گن کے شہر Fenton میں پیش آیا جہاں چور سیب کے باغ سے 15 سے 25 ہزار ڈالر کی مالیت کے 7 ہزار پونڈ یعنی تقریباََ تین ٹن سیب لے اُڑے ۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے چوروں کی تلاش جاری ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکی شہر La Porte میں سیب چوری کی واردات رونما ہوچکی ہے ۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔