مکرمی!کورونا وبا کے باعث لاک ڈائون سے عوام اور حکومت کی معاشی بدحالی سب کے سامنے ہے۔ حکومت نے ہفتے میں چار دن محدود اوقات میں کام کی اجازت دی ہے۔ جب کہ تاجر چوبیس گھنٹے کاروبار کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔ وباکی شدت اس وقت لاھور میں سب سے زیادہ ہے اور ملکی کاروبار کا تانا بانا لاھور کی منڈیوں سے سو فیصد منسلک ہے۔ تمام اقسام کی مشینری اور دیگر مصنوعات ملک کے کسی بھی کونا میں تیار ہورہی ہوں اسے ملک میںہول سیل فروخت کے لئے لاہور ہی میں اپنا دفتر کھول کر یا ڈسٹری بیوٹر مقرر کر کے فروخت کرنا پڑتی ہے ۔ لاہور میں کاروباری سرگرمیوں بارے کورونا سے پہلے کے حالات بارے اگر نظر دوڑائیں تو تمام مارکیٹ دن گیارہ بجے کے بعد کھلتی تھیں اور رات آٹھ بجے تک بند ہو جاتی تھیں۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ اپنا کمپیوٹرائز ڈیٹا اپنی ویب سائٹ پر پبلک کر دے اس سے کروڑوں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو جائے گا اور یہ ڈیٹا ملکی پالیسیاں مرتب کرنے میں بہت معاون ثابت ہو گا۔چوبیس گھنٹے تجارت کی صورت میں ظاہر ہے بنک بھی کھلے رہیں گے جس سے کاروباری طبقے کے ساتھ ساتھ عام پبلک کو جو سکون اور فائدہ ملے گا وہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہو گا چوبیس گھنٹے تجارت کو کامیاب بنا کر پاکستان تحریک انصاف ایک نیا پاکستان دنیا کے سامنے پیش کر سکتی ہے اور عمران خاں کو اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ (میاں انعام الحق،لاہور)