لاہور(کر ائم ر پو رٹر)چوہنگ اور رائیونڈ پولیس کی کارروائی۔3منشیات فروش گرفتار کرلئے ، چوہنگ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش اشفاق عرف شاکا گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1کلو 800 گرام چرس ہزاروں روپے نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ دریں اثناء رائے ونڈ پولیس کی کارروائی دو ملزمان گرفتار کر لیے ۔رائیونڈ پولیس نے ملزم علی کے قبضہ سے 400 گرام چرس اور ملزم عمران کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔