لاہور (سپیشل رپورٹر ) چوہنگ کے علاقہ میں سواریوں کے بھرے کیری ڈبہ کو آگ لگ گئی خاتون سمیت سات مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق کیری ڈبے کی آگ بیٹری کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی زخمی خاتون سمیت چھ افراد کو شہریوں نے ہسپتال منتقل کیا جبکہ کیری ڈبہ کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ۔ آگ لگنے کے باعث کیری ڈبہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا تاہم آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔