لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد (کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ز، خصوصی رپورٹر )مختلف واقعات میں اوباشوں نے 3لڑکیوں اور لڑکے سے زیادتی کرڈلی، منڈی عثمان والا کے نواحی گاؤں قلعہ داؤ کے کی رہائشی 16 سالہ لڑکی کو اشفاق نے ساتھی اویس کی مدد سے فصلوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، چیچہ وطنی کے گاؤں 117 ایل 12 میں رمضان کی بیٹی کو اوباش مدثر نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا، مدثر کو گرفتار کرلیا گیا ، محلہ بلال گنج کے رہائشی اسحاق کے 11سالہ بیٹے کو اوباش بلال نے بد فعلی کا نشانہ بنا دیا، حبیب آبا د کے گائوں کوٹ عمر دین ہلہ کے رہائشی محمد صادق کی بیٹی سے زیادتی کی گئی، دریں اثنا فیصل آباد میں پولیس نے ترکھانی کے علاقہ میں کمسن بچوں سے زیادتی اورویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے کو گرفتار کرلیا، ترکھانی کے چک 222 گ ب میں ملزم محسن اسی گاؤں کے دس سالہ بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا ، محسن اور ساتھی احد نے زیادتی کا نشانہ بنایا، وڈیو بھی بنائی، ملزم دو سال سے زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے ، متاثرہ بچے نے انکشاف کردیا کہ ملزمان گاؤں کے 50 سے زائد بچوں سے بھی زیادتی کر کے ان کی بھی وڈیوز بنا چکے ہیں۔پولیس کے مطابق دوسرا ملزم جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ قصور کے تھانہ صدر کی حدود میں مبینہ طور پر ایک اور اغوا کا کیس سامنے آ گیا ، اغوا ہونے والا 16 سالہ عثمان نویں جماعت کا طالبعلم ، 25 دن قبل گھر سے سکول گیا لیکن واپس نہیں آیا، والد نے خدشہ ظاہر کیا ان کے بیٹے کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا ، لاہور میں 3 مغوی بچیوں کو بازیاب کروالیا گیا ڈیفنس سی پولیس نے 3 سالہ مہک فاطمہ اور7 سالہ بسمہ پروین کو اوکاڑہ سے بازیاب کرا کیا ، ہنجروال پولیس نے زہرہ بی بی کو بازیاب کروا کر ورثا کے حوالے کیا، وفاقی کالونی سے اغوا 12 سالہ عمر فاروق کو اغوا ہوئے 3 روز گزر گئے ، چھٹی جماعت کا عمر فاروق سکول کے بعد مدرسہ میں بھی حفظ کیلئے جاتا تھا جہاں مدرسہ کے معلم کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے تاہم بچے کا سراغ نہیں مل سکا۔