اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں ہو تو حکومت میں آنے کیلئے خوب پیسے لگاؤ، جب حکومت میں آؤ تو پھر خوب پیسے کماؤ۔ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا ایسی سیاست سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا ہے ، عمران خان اس دائرے کو توڑ کر رہے گا، عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ کر کے بڑا چیلنج دیا ہے ، چوہوں کی طرح حکومت نہیں کریں گے ، اپوزیشن اب اپنی اکثریت ثابت کرے ورنہ الیکشن خریدنے کا جرم قبول کرے ۔