کراچی ( کلچرل رپورٹر) اداکار و گلوکار جنید خان کی ’’یاریاں ‘‘کے بعد ایک بار پھر ڈرامہ ’’ محبت نہ کریو‘‘ کے ذریعے چھوٹی سکرین پر واپسی ہوئی ہے ، ڈرامہ 11اکتوبر سے پیش کیا جائے گا۔ ڈرامہ’’ محبت نہ کریو ‘‘ میں جنید خان اسد کا کردار ادا کررہے ہیں،جس میں انہیں اپنی محبت اور خاندانی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا سامنا کرتے دکھایا گیا ہے ،ڈرامہ کی ہدایات احمد کامران نے دی ہیں، مرکزی کرداروں میں حرامانی، زرنش خان شامل ہیں۔ ڈرامے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ جس وقت "کم ظرف"کی کامیابی کے بعد حسن ضیاء نے مجھے اس ڈرامے کے لیے رابطہ کیا تو ڈرامے کے لیے حامی بھرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کا کچھ حصہ آذربائیجان کے شہر باکو میں شوٹ کیا گیا ہے ، امید ہے ناظرین کو پسند آئے گا ۔