لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اکیسویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کا گرینڈ فائنل میچ عامر کیبلز اور حسین حبیب سینئرز کے درمیان نیا ناظم آباد سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ عامر کیبلز نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوتھی بار ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ حسین حبیب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے ۔ جواب میں عامر کیبلز نے 27.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔ بلال خلجی نے ذمہ دارانہ شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 66 رنز ناٹ آؤٹ، کپتان وقاص احمد 54، جمشید سلمان 26، اشرف علی 23 اور عمران علی مانی نے 21 رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔ مہمانِ خصوصی چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان نے عامر کیبلز کے کپتان کو ونر ٹرافی کے ساتھ 1 لاکھ روپے کیش ایوارڈدیا۔