بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں روبوٹس نے ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔چین میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے حامل پولیس روبوٹس متعارف کروائے گئے ہیں جو نہ صرف ٹریفک پولیس اہلکاروں کے فرائض انجام دیں گے بلکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے ، راہگیروں کی رہنمائی سمیت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر بھی رکھیں گے ۔شہر کی مرکزی سڑکوں پر تعینات کئے گئے ان پولیس روبوٹس میں ایک کیمرہ لگا ہوا ہے جوگاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور گاڑی کی تصاویرلیں گے اور یوں یہ معلومات موبائل ایپ کے ذریعے پولیس اہلکار کو موصول ہوں گی۔اس طرح وہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو پکڑ سکیں گے ۔