لاہور(کامرس رپورٹر،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت پنجاب کی جانب سے فلور ملز پر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے فلور ملزایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں فلور ملز مالکان کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرادی، مجوزہ معاہدہ کے تحت انتظامیہ، محکمہ خوراک کی ٹیم فلور ملز کی حدود میں داخل نہیں ہوسکے گی، 20 اب کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت805روپے ہوگی۔ فلورملز3دن کی بجائے 7دن کا ذخیرہ رکھ سکیں گی۔اس کے علاوہ فلور ملز صوبے کے کسی بھی ضلع سے گندم کی خریداری کرسکیں گی فلور ملز فی باڈی1200بوری کا ذخیرہ رکھنے کی مجاز ہوں گی۔عیدالفطر تک محکمہ خوراک گندم خریداری کا ہدف مکمل کرلے گا، ہدف مکمل کرنے کے بعد فلورملز کو گندم خریداری کی کھلی چھٹی ہوگی۔ چیئرمین فلور ملز کا کہنا ہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا ،20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت805روپے ہوگی۔