اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سینیٹرز کے وفد کے ہمراہ 19 سے 21 فروری تک بحرین کا سرکاری دورہ کرینگے جس کی دعوت بحرین کی شوریٰ کونسل کے سربراہ نے دی ہے ۔چیئرمین سینٹ کے دورے کامقصد پاکستان اوربحرین کے مابین پارلیمانی اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے ۔ وفد میں سینیٹرز عابدہ عظیم، کلثوم پروین، منظور کاکڑ، حافظ عبدالکریم،کیشو بائی، مرزا محمد آفریدی اور فدا محمد شامل ہونگے ۔