بیجنگ( ویب ڈیسک) چینی شخص نے انوکھے انداز میں گاڑی خریدی، لاکھوں سِکّے لیے ڈیلر کے پاس پہنچ گیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ایک چینی شخص لاکھوں سِکّے لیے کار ڈیلر کے پاس پہنچاجس پر ڈیلر پریشان ہوا، تاہم اپنے سٹاف کو سِکّے گِننے پر لگا دیا اور یوں دو گھنٹوں کی محنت کے بعد 250 کلو وزنی سِکّوں کی یہ گِنتی پُوری ہوئی تو چینی شخص گاڑی کی قسط ادا کرنے میں کامیاب ہوا۔