بیجنگ( ویب ڈیسک) آرٹسٹ یا فنکار ہونا کوئی عام بات نہیں کیونکہ آرٹسٹ بننے کی صلاحیت قدرت نے ہر کسی کو نہیں دی ہوتی، ہم آپ کو چین کے ایک ایسے آرٹس کے بارے میں بتائیں گے جو کہ منٹوں میں کسی بھی انسان کا ہو بہو پُتلا بنا دیتا ہے ۔چین کے صوبے چانگشا سے تعلق رکھنے والے یان جنہائی جو کہ قدرتی صلاحیت سے مالا مال ایک ایسے آرٹس ہیں جو منٹوں میں کسی بھی انسان کا پُتلا بناتے ہیں اور ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اس پُتلے کو اتنے کم وقت میں بے حد نَفاست سے بناتے ہیں کہ وہ ہو بہو اصلی انسان جیسا دکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ ہر طرح کے جانوروں کے پتلے بھی بنانے کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ یان جنہائی ایک سٹریٹ آرٹسٹ ہیں یعنی وہ شہر کی گلیوں میں بیٹھ کر اپنی ماہرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں، کچھ روز قبل کسی نے ان کے کام کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کے بعد یہ بے حد مشہور ہوگئے اور سوشل میڈیا پر ہر کسی نے ان کی تعریفیں کیں۔ ویڈیو میں یہ گلی کے کسی عام انسان کا پُتلا انتہائی خوبصورتی کے ساتھ اپنے ہاتھوں اور ایک چُھری کی مدد سے بنا رہے ہیں جس نے سب کو حیران کردیا ہے ۔ یہ پُتلا بنانے کے لیے یہ چکنی مٹی کا استعمال کرتے ہیں جب کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں یہ پُتلا بنا رہے ہیں وہاں روشنی بھی بہت ہی کم ہے اور اس کے باوجود ان کے جادوئی کام نے لوگوں کی خوب داد سمیٹی۔چینی میڈیا کے مطابق یان جنہائی کے خاندان کی پچھلی 5 نسلیں اسی طرح چکنی مٹی سے پُتلا بنانے کی ماہر تھیں جب کہ یہ خود 8 سال کی عمر سے اپنی اس قدرتی صلاحیت کا استعمال کر کے پُتلے بناتے ہیں۔
چکنی مٹی سے انسان اورجانور وں کا پُتلا بنانے والا ماہر فنکار
اتوار 13 اکتوبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں اتوار 13 اکتوبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں