لاہور( کلچرل رپورٹر) چیئر مین پیمرا محمد سلیم بیگ کی والدہ کی رسم قل ان کی رہائش گاہ فیصل ٹائون میں ادا کر دی گئی، قل خوانی میں عزیز رشتے داروں کے علاوہ سینئر صحافیوں، کالم نگاروں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے ، ان کی والدہ کے ایصال ثواب کے کیلئے قرآن خوانی اوردرجات کی بلندی کیلئے دعاکی گئی، قل خوانی اور دعا میں نصر اللہ ملک، حسن نثار ،عارف حمید بھٹی، شہزاد بٹ، ذولفقار راحت،ناصر نقوی، پی ٹی آئی رہنما ذکریا بٹ،سندس فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر یاسین، ڈائریکٹر جنرل پیمرا ٹیکنیکل وکیل خان بھی شریک ہوئے ، ریجنل جنرل مینجر پیمرا لاہور اکرام برکت، ڈپٹی جنرل مینجر پیمرا لاہور میاں آصف، سابق سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل، آصف ہاشمی کیبل آپریٹر ز ایسوی ایشن کے سیکرٹری جنرل چودھری شوکت سمیت بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے ۔