کیپ ٹاؤن(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کے ہوٹل میں ایک چیتا سوئمنگ پول میں پانی پیتے ہوئے نظر آرہا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس مختصر سی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ہوٹل کی لابی میں ایک چیتا بیٹھاہوا نظرآرہا ہے، جو تھوڑی ہی دیر بعد ہوٹل میں موجود سوئمنگ پول سے پانی پیتا نظر آرہاہے۔چیتے کے اس پیارے انداز کو ایک صارف نے موبائل میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ہے، جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے ۔