لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین بزنس مین پینل( پنجاب) خواجہ شاہزیب اکرم کیجانب سے فیڈریشن پاکستان چیمبر آ ف کامرس کے انتخابات کے سلسلے میں بزنس مین پینل کے امیدواران کے اعزاز میں انکی رہائش گاہ پر ایک پروقار استقبالیہ اور عشائیہ دیا گیا جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور تھے ۔ملک بھر سے آئے ہوئے ایسوسی ایشنز اور چیمبر کے نمائندوں ایگزیکٹو باڈی اور جنرل باڈی ممبران نے بزنس مین پینل کی مکمل حمائت کا اعلان کیا ۔