اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)جنرل ندیم رضا نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد گز شتہ روز ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا پہلا دورہ کیا،جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے جاری منصوبہ جات پر روشنی ڈالی۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران پاک فضائیہ کے ہوا بازوں کی جر أت و بہادری کی تعریف کی ۔قبل ازیں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ائیرہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا، چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔