ملتان(خبر نگار) چئیرمین پیمرا مرزاسلیم بیگ نے تاجروں کے ہمراہ حسین آگاہی میں غیر قانونی ڈی ٹی ایچ جلائے گئے ،اس موقع پر کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی تفصیل کے مطابق چیئرمین پیمرا مرزاسلیم بیگ ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچے انہوں نے پیمرا آفس میں کیبل آپریٹرز سے ملاقات کی جس کے بعد چیئرمین پیمرا مرزا سلیم نے حسین آگاہی میں تاجروں کے ہمراہ غیر قانونی ڈی ٹی ایچ جلائے , اس موقع پر تاجروں نے بھارت کے خلاف اور کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی , تاجروں نے اس بات کا عزم کیا کہ پاکستان میں کوئی انڈین چینل نہیں چلنے دیں گے اس موقع پر چئیرمین پیمرا مرزا سلیم نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں نے کشمیر کے معاملے پر مدعو کیا انکا شکر گزار ہوں، ریاست کسی بھارتی چینل کو اپنی سرزمین پر نہیں چلنے دیں گے ، بھارت اربوں روپے پاکستان سے کما رہا تھا،کیبل آپریٹرز، ایف ایم، اور تاجر سب ہمارے ساتھ ہیں عوام سے بھی اپیل ہے کہ انڈین چینلز کا مکمل بائیکاٹ کریں، حسین آگاہی کے تاجروں نے آج بھارتی مواد جلانے کا فیصلہ کیا، اور خصوصی طور پر اسلام آباد سے بھارتی مواد جلانے آیا ہوں ، اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن پیمرا محمد فاروق اور ریجنل جنرل منیجر فقیر افضل بھی چئیرمین پیمرا کے ہمراہ تھے ,آر جی ایم ملتان فقیر افضل چئیرمین پیمرا کو جنوبی پنجاب میں انڈین چینل کی بندش کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بتایا۔