اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے فنانس بل میں موجود قانونی اور تکنیکی سقم کی نشاندہی اور ان کو دور کرنے کیلئے تصحیحی کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی کے چیئرمین اشفاق تولہ ہوں گے جبکہ شریک چیئرمین ممبر آئی آر پالیسی ایف بی آر حامد عتیق سرور ہونگے ۔ دیگرارکان کمیٹی میں عابد شعبان، ضیا اعوان، محمد اویس، آصف ہارون، عبدالقادر میمن، عامر جاوید، افتخار تاج اور محمد رفیق شامل ہیں۔کمیٹی کے ٹی او آرز میں نشاندہی ہونے والی قانونی اور تکنیکی کمی کوازسرنو پرکھنا اور ایف بی آر کو تصحیح کیلئے مشورہ دینا ہے ۔ تکنیکی اور قانونی سقم کی نشاندہی کر کے اس کی اطلاع21 جون تک کمیٹی شریک چیئرمین حامد عتیق سرورکودی جائیگی۔