رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ چیئرمین نیب کی نام نہاد شرافت کا پول کھل چکا ہے ،چیئرمین نیب سے ان کی بے گناہی ثابت ہونے تک استعفیٰ لیا جائے ،وہ متنازع ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ مودی کی جیت سے اچھے تعلقات کی امیدنہیں رکھنی چاہئے ،انہوں نے کہا کہ ملک پر آئی ایم ایف مسلط ہے ،رمضان المبارک سے قبل مہنگائی پر عوام چیخ اٹھے ہیں،تبدیلی سرکار نے قوم کو قرضوں تلے دبا دیا ہے ۔