لاہور(خبرنگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے چیئر مین نیب کے معاملے پر قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ چیئر مین نیب کے معاملے پرقومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ۔چیئر مین نیب اوروزیر اعظم کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا پورا حق ہے ۔کیا اس معاملے کے پیچھے عمران خان ہیں جو اپنی بدعنوانی چھپانا چاہتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں چیئر مین نیب کو انصاف ملے ۔قومی اسمبلی کے رول 244کے تحت کمیٹی بنائی جائے ۔یہ کمیٹی تمام معاملات کی جانچ پڑتال کرے ۔ہمیں نیب پر پہلے دن سے تحفظات ہیں ۔چیئر مین نیب یہ تسلیم کرچکے ہیں کہ نیب اگر حکومت کے اتحادیوں کے کیس اٹھانا شروع کردے تو حکومت گر جائے گی۔