لاہور ( کلچرل رپورٹر ) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نمازہ جنازہ نما زعشا کے بعد فیصل ٹائون لاہور میں واقع مدنی مسجد میں اداکی گئی ، نماز جنازہ میں ڈی جی ایم پیمرامیاں آصف علی، جنرل مینجر خرم صدیقی، علی حسنین ،طاہر فاروق تارڑ،قاسم احمد،شیخ صاحبزاد،احمد مصطفیٰ،سینئر فیلڈ انسپکٹر فضل حسنین،نواز احمد، جنرل سیکرٹری کیبل ایسوسی ایشن شوکت علی چودھری،سابق انفارمیشن سیکرٹری شفقت جلیل، آصف ہاشمی، زکریا بٹ اور دیگر سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات نے شرکت کی، مرحومہ کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا، چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج نماز عصر کے وقت ان کی رہائش گاہ پر اداکی جائے گی۔