کراچی(سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ آج اورکل کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے ۔جس کے لیے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی لارجربینچ بھی تشکیل دے دیاگیا ہے ۔ 3 رکنی بینچ میں جسٹس مظہرعالم اورجسٹس سجادعلی شاہ شامل ہیں۔