ملتان (جنرل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ میں آج 25 فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 2 مارچ تک نافذ العمل آٹھواں نظر ثانی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے ، روسٹر کے مطابق 4 ڈویژن اور 9 سنگل بینچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔پہلا ڈویژن بینچ جسٹس چودھری مشتاق احمد اور جسٹس صادق محمود خرم، دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس طارق سلیم شیخ، تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ، چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس شکیل الرحمٰن پر تشکیل دیا گیا ہے جبکہ 9 سنگل بینچز میں فاضل ججز کے علاوہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان 27 فروری کو ملتان بینچ میں عدالتی امور سرانجام دیں گے ۔