اسلام آباد(خبر نگار)چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی ریٹائر منٹ پر ان کے اعزاز میں 20دسمبر کوفل کورٹ ریفرنس منعقد ہوگا جبکہ ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن اور پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے عشائیہ بھی دیا جا ئے گا ۔چیف جسٹس کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کورٹ روم نمبرایک میں منعقد ہوگا جس میں سپریم کورٹ کے ججز اور اور سینئر وکلاء شرکت کر یں گے ۔ریفرنس میں چیف جسٹس آ صف سعید کھوسہ، نامزد چیف جسٹس گلزاراحمد سمیت اٹارنی جنرل انورمنصور اور بار کے نمائندے بھی خطاب کریں گے ۔