بیجنگ( ویب ڈیسک) چین کے شہر ہربن میں رنگ برنگی روشنیوں سے منور برف سے بنے ایسے منور شاہکار تخلیق کیے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے اوریہاں عوام کا بے پناہ رش ہے ، اس میلے کو تاریخی اہمیت حاصل ہے جو’ ’ہربن میلہ برائے برف‘‘ کے نام سے دنیا بھر میں مشہورہے ۔ 1999ء سے جاری اس میلے میں چینی دیومالائی اژدہے ، خوبصورت عمارتیں، مجسمے اور بہت پیچیدہ عمارتیں 100 فیصد برف سے ہی تراشی جاتی ہیں ۔ گزشتہ 21 برس سے جاری یہ میلہ سال بہ سال بڑھتے بڑھتے دنیا کا سب سے بڑا سنو اینڈ آئس فیسٹول بن چکا ہے ۔ برف تراشنے والے فنکاروں کو انعامات بھی دیئے جاتے ہیں۔