واشنگٹن (این این آئی ،آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر چین نے اضافی محصولات پر ردعمل ظاہر کیا تو چینی برآمدات پر 267 بلین ڈالر کے مزید اضافی ٹیکس نافذ کر دیے جائیں گے ۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ چین بظاہر تجارتی امور پر کوئی ڈیل نہیں چاہتا ہے ۔ وسط مدتی انتخابات کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کروں گا، ٹرمپ نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی کہ وہ اپنی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کو اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر مقرر کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا دورہ کامیاب مگر چین سے بنیادی اختلافات برقرارہیں افسوس ہے دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کچھ انداز میں چلے جسے آپ سب کرنا نہیں چاہتے تھے ۔