اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،نیٹ نیوز ) حکومت پاکستان کو چین سے ایک ارب 30کروڑ ڈالر کا قرض موصول ہوگیا۔سٹیٹ بینک نے چین سے موصول ہونے والے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے قرض کی تصدیق کی۔سٹیٹ بینک کے مطابق چینی بینک سے وصول کی گئی رقم حکومت پاکستان نے قرض لی ہے ۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ہم 23 جون سے 3 ارب ڈالرکی ترسیلات وصول کر چکے ہیں جبکہ عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے ۔عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو قرض کی منظوری ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ اجلاس میں دی گئی،قرض کی منظوری پائیدار ترقی کے لیے مستحکم ادارے پروگرام کے تحت دی گئی ہے ، یہ رقم معاشی اصلاحات اور کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے خرچ کی جائے گی، یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے ۔