بیجنگ (نیٹ نیوز) چینی مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا غصہ چین کے شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل کے ٹوائلٹ کلیننگ برش کو مارکیٹ میں متعارف کر کے نکال دیا، یہ برش نہ صرف دکانوں پر بلکہ آن لائن بھی 200 چینی یوان میں فروخت کیا جا رہا ہے ، چین میں مختلف ویب سائٹ اور اپیس کھولنے پر بھی انٹرنیٹ صارفین کو ٹرمپ ٹوائلٹ کلیننگ برش خریدنے کی ترغیب دی جا رہی ہے ، اس سے قبل ٹرمپ ٹوائلٹ پیپر بھی مارکیٹ میں متعارف کروائے جا چکے ہیں جنہیں رواں برس اپریل میں جرمنی میں ہونے والی نمائش میں بھی پیش کیا گیا تھا۔