بیجنگ( ویب ڈیسک) چین میں ساتویں انٹرنیشنل ملٹری گیم کی افتتاحی تقریب میں 100 ملکوں کے دس ہزار اہلکاروں نے شرکت کی ۔ چین میں 7ویں ملٹری ورلڈ گیمز کا شاندار آغاز ہوگیا، چین کے صوبے Hubei کے شہر Wuhanمیں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ملٹری گیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مشعل روشن کی گئی جبکہ لائٹ شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔ دوسری جانب فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے بھی تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔ بین الاقوامی سطح پر منعقد کیے گئے ملٹری گیم میں 100ملکوں کے دس ہزار اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد اس ملٹری شو کو دیکھنے کیلئے موجود تھی، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے اس ایونٹ کو انجوائے کیا۔ واضح رہے کہ اس ایونٹ کا انعقاد ناصرف کھیلوں کے فروغ کا باعث بنے گا بلکہ سیاحت کے لیے بھی اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔