بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں کسان نے اپنی فصل میں 6دیوہیکل کدو اُگا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے ۔چین کے صوبے غزاؤ سے تعلق رکھنے والے کسان نے اپنے کھیت میں ایک ،دو نہیں بلکہ 6 دیوہیکل کدو اُگانے کی ٹھانی اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا۔کسان کے اُگائے گئے کدو میں سب سے بڑا کدو 110سینٹی میٹر قطر کا ہے جس کا وزن 400 سو کلو ہے جبکہ یہ 6 دیوہیکل کدو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔