بیجنگ (اے پی پی) چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے ٹیکنالوجی کی جبری منتقلی پر پابندی کا قانون منظور کرلیا ۔غیرملکی سرمایہ کاری کے نئے قانون سے امریکہ کے ساتھ تجارتی تناؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے ،نئے قانون پر ماہرین نے شدید تنقید کی ہے ،یہ قانون حکومتی عہدیداروں کی جانب سے غیر ملکی کمپنیوں کو اِس بات پر مجبور کرنے کی ممانعت کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی چینی کمپنیوں کو منتقل کی جائے ۔اِس طریقہ کار پر بیرونی ممالک کی جانب سے سخت تنقید ہوتی رہی ہے اور یہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی تنازعے میں ایک اہم معاملہ رہا ہے ۔ اِس قانون کو 3 ماہ کی مدت میں تیار اور منظور کیا گیا ہے ، چین میں اِسے ایک انتہائی غیر معمولی اور تیزرفتار اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ چین کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کی بہتر حفاظت کرے گا۔دوسری جانب ماہرین متنبہ کر رہے ہیں کہ یہ قانون ابھی بھی ناکافی ہے کیونکہ یہ چینی کاروباری اداروں پر ٹیکنالوجی کی جبری منتقلی کے مکمل خاتمے پر پابندی عائد نہیں کرتا۔