بیجنگ(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں برفباری کا آغاز ہوگیا اور سرد موسم کے آغاز پر برفباری نے جہاں انسانوں کو خوش کردیا ہے وہیں جانور بھی برفباری سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔تصویر میں نظر آنے والے اس شرارتی پانڈے کو ہی دیکھ لیں جو برف سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔چین کے صوبے Heilongjiang کے ٹاؤن Yabuli کے چڑیا گھر میں موجود Sijia نامی پانڈا نے سفید روئی کے گالے دیکھے تو جھوم اْٹھا۔برف پر لوٹ پوٹ ہوتے کھیلتے کودتے شرارتی پانڈا کے دلچسپ انداز پر دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے اور مسکرا ئے بغیر رہ نہ سکے۔