پشاور(صباح نیوز)چینی سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ چین کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش ہے ۔جامعہ پشاور میں بلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہاعلاقائی روابط کیلئے یہ کانفرنس انتہائی اہم ہے ، سینٹرل ایشیا ممالک کی سنجیدگی دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، سی پیک منصوبے کے تحت سنٹرل ایشیا ممالک قریب آئیں گے ۔چینی سفیر نے کہا امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی ناکامی پر دکھ ہوا، پاکستان اور افغانستان میں امن انتہائی ضروری ہے ، طورخم بارڈر 24گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، کشمیر کے مسئلہ پر چین کا موقف بالکل واضح ہے ، چین بھارت کی یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے ۔