بیجنگ(نیٹ نیوز) چین میں کورونا وائرس سے متاثر و ہلاک ہونے والے مریضوں اور طبّی عملے کی یاد میں ایک روزہ سوگ منایا گیا۔ اس دوران چین اور دنیا بھر میں چینی سفارت خانوں پر چینی پرچم سرنگوں رہا جبکہ پورے ملک میں 3 منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی گئی۔چینی حکومت کی جانب سے اس موقع پر بطورِ خاص ان طبّی کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جو اس وبا سے لڑنے میں پوری تن دہی سے مصروفِ کار رہے ، جبکہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں مرنے والے 14 طبّی کارکنان کو ’’شہدائ‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کے لئے قومی اعزاز کا اعلان بھی کیا گیا۔،ان قومی شہداء میں ڈاکٹر لی وین لیانگ بھی شامل ہیں جنہوں نے سب سے پہلے ناول کورونا وائرس کی وبا سے خبردار کیا تھا۔