بیجنگ( ویب ڈیسک) چین کی سڑک پر آوارہ گھوڑے نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا، یہ مناظر چین کے صوبے Zhejiang کے شہر Hangzhou میں دیکھے گئے جہاں ایک آوارہ گھوڑا اوور پاس کی سڑک پر دوڑ لگانے میں مصروف تھا۔ یوں سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے گھومتے گھوڑے سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں کچھ لوگ بے حد لطف اندوز ہوئے اور یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے ۔ رپورٹ کے مطابق یوں گاڑیوں کے درمیان بھاگنے کی وجہ سے گھوڑے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے گھوڑے کو پکڑ کر مالک کے حوالے کردیا گیا اور سڑک کلیئر کروادی ۔