بیجنگ(شوبزڈیسک)جنوری سے مارچ تک چین کے سینما گھروں میں ٹکٹوں کی فروخت 20.2بلین یوآن (3.16بلین امریکی ڈالر)رہی،چینی جریدہ پیپلزڈیلی کی اطلاع کے مطابق اس طرح چین شمالی امریکہ سے آگئے نکل کر سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا،اس تعداد سے چین پہلی مرتبہ سہ ماہی میں 2.5ڈالر والی شمالی امریکہ کی مارکیٹ سے سبقت لے گیا ہے ،ملکی فلمیں مجموعی سہ ماہی فروغ کا 74.2فیصد رہی ،ملکی فلموں کی ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن 15بلین یوآن رہی جو کہ 93فیصد سالانہ سے زائد ہے ،جبکہ امسال جشن بہاراں کی تعطیلات کے دوران آمدن 5.7بلین یوآن کی ریکارڈ حد تک رہی ۔ یہ بات مرکزی محکمہ فلم نے بتائی ہے ، تین مہینوں کے دوران چین میں 507ملین سے زائد ٹکٹ فروخت کئے گئے جو کہ سالانہ کی بنیاد پر 36.5فیصد زیادہ ہیں ،سینیما گھروں کی تیز ی سے بڑھتی ہوئی تعداد فلمی مارکیٹ کے فروغ کے پیچھے اہم عنصر ہے ، 2017کے آواخرتک ملک بھر میں سینما گھروں کی تعداد 50776تھی،جو 2012کے مقابلے میں اور دنیا کے دیگر سینیما گھروں سے تین گنا زیادہ ہے ۔