لاہور(نیٹ نیوز) لداخ میں سرحدی کشیدگی میں پسپائی کے بعد جہاں بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے وہیں سوشل میڈیا پر صارفین بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے اور مودی سرکار کی خوب گت بنا رہے ہیں۔ صارفین نے بالی ووڈ ایکشن فلموں کے تناظر میں طنزیہ پوسٹس کیں کہ انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مودی سرکار اور بھارتی فوج کی اعلیٰ قیاد نے فیصلہ کیا ہے کہ لداخ میں چینی فوج سے مقابلہ کرنے کیلئے بھارت کی سب سے مضبوط اور خطرناک ترین فورس کو بھیجا جائیگا،اس فورس کی صلاحیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج تک یہ کسی مشن میں ناکام نہیں ہوئی، امریکہ جیسی سپرپاور بھی اسکا نام سن کر کانپ اٹھتی ہے ،کہتے ہیں کہ اس فورس کا ایک جوان مخالف فورس کے 100 سے زائد جوانوں پر بھاری پڑتا ہے بشرطیکہ کیمرہ آن ہو ، اس خطرناک ترین فورس کا نام ہے ’’بیل ووڈ فورس‘‘، "BELLWOOD FORCE" اور اسکی کمانڈ اس وقت جنرل اکشے کمار، جنرل سنجے دت، جنرل سنی دیول، بریگیڈیئر انیل کپور، بریگیڈیئر اجے دیوگن، بریگیڈیئر جان ابراہم (سپیشل سروسز) بریگیڈیئر انیل شیٹھی، کرنل ابھیجیت، کرنل ہریتک روشن اور کرنل سدھارتھ مشرا جیسے مایہ ناز افسران کر رہے ہیں۔