جہلم ( نیٹ نیوز ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ جو حکومتیں وکلائسے نہیں ڈرتیں ان کو گھر جانا پڑتاہے ، وکلائمیں جمہوری عمل میں سب سے زیادہ مئوثر ہے ، آٹا چینی بحران صوبائی حکومتوں کی وجہ سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کا کہناتھا کہ ہم نے عوام کے ساتھ سیاسی نہیں ذاتی تعلق بنایاہے ، صوبائی حکومتیں اپنے معاملات درست کر یں تو سب ٹھیک ہو جائے گا ۔ ان کا کہناتھا کہ مراد علی شاہ کون سے کامیاب ہیں ، بہتری کیلئے سب کو کردار اد ا کرنا ہو گا ، مسئلہ کشمیر پر بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہاہے ۔