بیجنگ (ویب ڈیسک)چین میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مسلسل 40 سال سے جاگ رہی ہے جبکہ اس دوران وہ ذرا بھی نہیں سوئی ۔چین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والی لی جین ہیہی نے کہا ہے کہ وہ 10 یا 15 دن نہیں بلکہ مسلسل 40 سال سے جاگ رہی ہیں۔ ان کی اس حیرت انگیز خاصیت سے متعلق ان کے شوہر نے بھی تصدیق کردی۔ ڈاکٹرز نے اپنے مشاہدے میں کہا کہ لی جین سوتی ضرور ہیں لیکن وہ عام انسانوں کی طرح نہیں سوتیں۔لی جب سوتی ہیں تو ان کی نہ صرف آنکھیں کھلی رہتی ہیں۔ ڈاکٹرز نے ان کی اس خاصیت کو ’جاگتے ہوئے سونا‘ قرار دیا ۔