بیجنگ /اسلام آباد (این این آئی) چین کے صدر شی جن پنگ کے جون میں دورہ پاکستان کا امکان ہے ۔دورے کے دوران سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پربات چیت ہوگی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان حتمی شیڈول کیلئے بات چیت جاری ہے ۔