اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)چین کے نائب صدر وانگ کشان آج سے پاکستان کا 3روزہ سرکاری دورہ کرینگے ۔چینی نائب صدر چین کی 13ویں پیپلز کانگریس اور سنٹرل فارن افیئرز کمیشن کے بھی رکن ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب صدر دورے کے دوران صدرڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرینگے جبکہ وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔دورے کے دوران کئی معاہدے اور باہمی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگے ۔چین کے نائب صدردونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کرینگے ۔