کرا چی ( کامرس رپورٹر)چین کے اعلیٰ سطحی وفد نے گا ئو یو لنگ صدر آل چا ئنہ چیمبر آف انڈ سٹر ی اینڈ کا مرس (ACCIC) اور چیئرمین کو نسل آف چین فیڈریشن برا ئے امن و تر قی کی سر برا ہی میں ایف پی سی سی آئی کے کیپٹل آفس اسلا م آباد کا دور ہ کیا اور ایف پی سی س آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی اور دو سرے عہدیداران سے ملا قا ت کی اور پاکستان اور چین کے در میان جا ری دو طر فہ تجارتی و معا شی تعلقا ت پر تبا دلہ خیال کیا ۔وفد کا استقبال کر تے ہو ئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی نے چین کی پاکستان کی اقتصادی تر قی اور خو شحالی پر رو شنی ڈالی ۔ انہو ں نے چین کے ساتھ تجا رتی خسا رے کو کم کر نے کے لیے پاکستان کی چین کو بر آمدات کو بڑ ھانا اور مساوی مواقع فراہم کرنے پر بات چیت ہوئی ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دا رو خان اچکز ئی نے چین کے وفد کو ایف پی سی سی آئی کی ملکی و غیر ملکی سر گر میوں سے آگا ہ کیا اور دو نو ں ممالک کے نیشنل چیمبر ز کے در میان تجا رتی و معا شی سر گر میوں کے انعقاد جیسا کہ نما ئشو ں کا اہتمام اور وفو د کے تبا دلے پر زور دیا ۔